Shaukat Thanvi
Shaukat Thanvi, along with being a journalist, had a distinct place in essay and column writing. He was also a broadcaster and his name was also known in playright writing. He has also earned a name in fiction and novel writing. Ahmed Nadeem Qasmi has said about him that a great person like Shaukat Thanvi is born sometimes, it seems that his art has no limits, he is the owner of unlimited talents. 'Khudaa-na-Khvaasta (God forbid)' is a famous satirical and humorous novel of his in which he has presented a satirical and humorous sketch of a fictional country that was completely ruled by women./شوکت تھانوی صحافی ہونے کے ساتھ مضمون نگاری اور کالم نگاری میں اپنا ایک الگ مقام رکھتے تھے۔ وہ براڈکاسٹر بھی تھے اور ڈراما نویسی میں بھی ان کے نام کا ڈنکا بجتا تھا۔ افسانہ و ناول نگاری میں بھی انہوں نے نام کمایا ہے۔ احمد ندیم قاسمی نے ان کے متعلق کہا ہے کہ شوکت تھانوی جیسا زبردست انسان کبھی کبھی پیدا ہوتا ہے، لگتا ہے ان کے فن کی کوئی حد ہی نہیں، وہ لامحدود صلاحیتوں کے مالک ہیں۔ 'خدانخواستہ' ان کا ایک مشہور طنزیہ و مزاحیہ ناول ہے جس میں انہوں نے ایک ایسے خیالی ملک کا طنزیہ و مزاحیہ خاکہ پیش کیا ہے جس پر مکمل طور سے خواتین کی حکمرانی قائم تھی۔